ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی کرپشن کی انوکھی کارروائی

اینٹی کرپشن کی انوکھی کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: اینٹی کرپشن کی انوکھی کارروائی، اینٹی کرپشن میں مردے کے خلاف مقدمہ درج ، 4 سال قبل انتقال کرجانے والے محکمہ ایکسائز کے ڈیٹا اینٹری آپریٹرشکیل شہزاد کو ریکارڈ غائب کرنے کی ایف آئی آر میں نامزد کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطاق اینٹی کرپشن نے بوگس واؤچرز پر گاڑیاں رجسٹرڈ کرنے کے تین سو ارب روپے سے زائد کے سکینڈل کا سراغ لگانے کا دعوٰی کیا تھا، اینٹی کرپشن نے4 سال قبل انتقال کر جانے والے محکمہ ایکسائز کے ڈیٹا اینٹری آپریٹر کو ریکارڈ غائب کرنے کی ایف آئی آر میں نامزد کر دیا ہے۔

  اینٹی کرپشن نے محکمہ ایکسائز کے متوفی ڈیٹا اینٹری آپریٹر شکیل کو 4 ہزار397 گاڑیوں کا سکین ڈیٹا غائب کرنے کی ایف آئی آر میں نامزد کر دیا ہے، اینٹی کرپشن کے سب انسپکٹر خاور عباس کی سورس رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا، اینٹی کرپشن نے گاڑیوں کا سکین ڈیٹا غائب کرنے کی ایف آئی آر میں ایکسائز کے 19 ملازمین و افسروں کو نامزد کیا تھا۔

  ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ڈیٹا اینٹری آپریٹر شکیل شہزاد 4 سال قبل انتقال کرگیا تھا،   اینٹی کرپشن قوانین کے مطابق ملزمان کو ایف آئی آر کے اندراج  سے قبل مؤقف  کے لئے بلایا جانا ضروری ہے، مردے کو ایف آئی آر میں نامزد کرنے سے اینٹی کرپشن کی تحقیقات پر سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے متوفی ڈیٹا اینٹری آپریٹر کو انکوائری کے سلسلے میں مؤقف کے لئے طلب نہیں کیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer