پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پرچہ سکینڈل پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پرچہ سکینڈل پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پرچہ سکینڈل پر انٹرنل انکوائری  کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی، جعلسازی میں ملوث ملزم محمد عبداللہ کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کی جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پرچہ سکینڈل پر انٹرنل انکوائری  کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے، ذرائع  کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی پرچوں کی پرنٹنگ سمیت دیگر معاملات کی جانچ پڑتال کرے گی، پرچے لیک کرنے میں گرفتارافراد کی سروس پروفائل اور قریبی ساتھیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اینٹی کرپشن کی کاررائی سے بھی رہنمائی لی جائے گی۔

 دوسری جانب سکینڈل میں گرفتار ملزم محمد عبداللہ کو سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا، اینٹی کرپشن کی جے آئی ٹی کے مطابق ملزم کے ساتھ مزید ملزمان بھی سکینڈل میں ملوث ہیں۔جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ تفتیشی افسر کی استدعا پر عدالت نے ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

       

Shazia Bashir

Content Writer