ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپٹن صفدر نے مولانا کا ہاتھ چومنے کی وجہ بتادی

کیپٹن صفدر نے مولانا کا ہاتھ چومنے کی وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان نے ختم نبوت کی بات کی۔ نیب کو جرات نہیں ہو رہی کہ مولانا کو نوٹس بھیجے، شریف خاندان گرفتاریوں سے گھبرانے والا نہیں، عمران خان کی حکومت ایک دو ماہ میں ختم ہوجائے گی۔

ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میں نے مولانا فضل الرحمن کا ہاتھ اس لئے چوما کہ انہوں نے ختم نبوت کی بات کی۔ شریف خاندان گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں ہے یہ حکومت ایک دو ماہ میں ختم ہو جائے گی۔ ان کو تو یقین ہی نہیں تھا کہ 2018 میں انہیں حکومت مل جائے گی۔ یہ رات کو سوئے تھے ان کو جگا کر بتایا کہ آپکی حکومت آگئی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ  یہ حکومت ایسی چل رہی جیسے موت کے کنوئیں میں موٹر سائیکل چل رہی ہوتی ہے، اب نیب کو جرات نہیں ہو رہی کہ مولانا فضل الرحمن کو نوٹس بھیجے۔