محکمہ ایجوکیشن نےنان ٹیچنگ سٹاف کو خوش کردیا

محکمہ ایجوکیشن نےنان ٹیچنگ سٹاف کو خوش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس، پچیس سے زائد نان ٹیچنگ سٹاف کو سینئرکلرک اور اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر خان کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرزا غلام حسین اور فیض رسول سمیت دیگر نے شرکت کی، اس حوالے سے ایپکا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کے صدر ارشد مہر کا کہنا تھا کہ نان ٹیچنگ سٹاف عرصہ دراز سے ترقیوں کا منتظر تھا۔

کلریکل سٹاف کو ان سروس پروموشن دینا احسن اقدام ہے، جبکہ نائب صدر نصر محمد کا کہنا تھا کہ ڈی پی سی کروانے پر پرویز اختر کے شکر گزار ہیں، ہمارے جائز مطالبات آئندہ بھی تسلیم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ  سرکاری کالجوں میں تعینات ترقی کے منتظر ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو ترقیاں دینے کے لئے ورکنگ پیپر تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ترقیوں کے منتظر اساتذہ کے کیسز کو فوری طور پر حتمی شکل دینے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے اساتذہ کی 20 ویں گریڈز میں ترقیوں کے لیے ڈی پی آئی کالجز سے کیسز مانگ لیے ہیں۔

محکمہ کی جانب سے ڈی پی آئی کالجز کو 85 مرد اساتذہ اور 119 خواتین اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی پی آئی کالجز کو اساتذہ کی 20 ویں گریڈز ترقیوں کے لیے ورکنگ پیپر مکمل کرنے کا کہا گیا ہے۔

سینیارٹی فہرستوں کے مطابق خواتین اساتذہ کے سینیارٹی نمںر 126 سے 244 تک کیسز کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ مرد اساتذہ میں سینیارٹی نمبر 83 سے 167 تک کیسز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer