ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ پولیس میں گریڈ سولہ کے اہم عہدہ پر بھرتی روک دی گئی

محکمہ پولیس میں گریڈ سولہ کے اہم عہدہ پر بھرتی روک دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : محکمہ پولیس میں گریڈ سولہ کی ٹیکنکل مینٹی نینس کے عہدہ پر بھرتی نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، عدالت نے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کو درخواست گزار کو سن کر پندرہ روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے فیصلے تک اس  عہدے پر بھرتی روک دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے حافظ علی رضا کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس میں گریڈ سولہ کی ٹیکنکل مینٹیننس کے عہدے کے لئے کامیاب قرار دیا، پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سفارش کے باوجود ہوم سیکرٹری درخواستگزار کو تقررنامہ جاری نہیں کررہا، 2018میں ایک بے بنیاد مقدمہ درج کیا جس میں اس کی ضمانت ہوگئی تھی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کی جانب سے 14اکتوبر 2020 کو تقرری کردی گئی، تقرری کے باوجود تقررنامہ جاری نہ کرنے کے خلاف ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کو درخواست دی جو بغیر وجہ بتائے 12دسمبر کو خارج کردی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ نے پبلک سروس کمیشن کو دوسرے امیدوار کی سفارش کرکے بھجوانے کا کہا ہے، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کا تقرر نامہ کی درخواست خارج کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

دوسری جانب  پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں یکم جنوری سال 2021 کا پہلا تبادلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر رائے ونڈ محمد عبدالواسق نے اپنے لاہور سے ظفر وال تبادلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ،عدالت نے انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر کا تبادلہ تاحکم ثانی معطل کردیا،عدالت نے معاملہ ڈی جی لینڈ ریکارڈ کو بھیج دیا۔درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer