میجر ریٹائرڈ منیر احمد کو قتل کرنے والا ڈرائیور خاتون سمیت گرفتار

میجر ریٹائرڈ منیر احمد کو قتل کرنے والا ڈرائیور خاتون سمیت گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: کاہنہ انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے میجر(ر) منیر احمد کو قتل کرنے والے ڈرائیور کو ساتھی خاتون ملزمہ سمیت گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہومی سائیڈ یونٹ کاہنہ نے کارروائی کرتے ہوئے میجر(ر) منیر احمدکوقتل کرنے والے دل مراد عرف زاہد اور ارشاد بی بی عرف جٹی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کےقبضہ سے واردات میں استعمال ہونیوالا آلہ قتل ٹوکہ بھی برآمد کر لیا۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ریٹائرڈ میجر منیر احمد کے پاس بطور ڈرائیور کام کرتا تھا۔ اس نے مقتول میجر منیر احمد سے کچھ عرصہ قبل  14لاکھ روپے ادھار لیے تھے اورجب میجر منیر احمد نے رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو تلخ کلامی ہوگئی۔ طیش میں آکرملزم اور اسکی ساتھی دلشاد بی بی عرف جٹی نے تیز دھارٹوکے کی مدد سے اسے قتل کیا۔

ملزمان کے قبضے سے 10لاکھ روپے نقدی اور دیگر اشیاء برآمد کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے

\