ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت پر ہوائی فائرنگ,ملزم گرفتار، پستول اور گولیاں برآمد

بسنت پر ہوائی فائرنگ,ملزم گرفتار، پستول اور گولیاں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسرارخان:لیاقت آباد میں بسنت کے تہوار پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم  کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے دوران پٹرولنگ ہوائی فائرنگ کی آواز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سیموئل مسیح کو گرفتار کیا۔ 

لیاقت آباد پولیس نے کے مطابق ملزم سیموئل مسیح سے پستول اور گولیاں برآمدکرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، ملزم سرعام ہوائی فائرنگ اور  اسلحہ کی نمائش کر ریا تھا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے بروقت کارروائی کرنے پر لیاقت آباد پولیس کی ٹیم کو شاباش دی۔ ایس پی شہربانو نقوی نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔