ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ورلڈ کپ ، انگلینڈنے نیپال سے بڑی مشکل میچ جیتا،بڑےاپ سیٹ  سے بچ گئی

 ورلڈ کپ ، انگلینڈنے نیپال سے بڑی مشکل میچ جیتا،بڑےاپ سیٹ  سے بچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپ سیٹ ہوتے ہوتے رہ گیا ، انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو 4 رنز سے شکست دے دی ،نیپال کی ٹیم 185 رنز کے تعاقب میں 180 رنز بنا سکی۔
  انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 184 رنز بنائے۔جیکب بیتھل نے35 گیندوں پر 55 رنز بنائے،کیپٹن ہیری بروک  نے32 گیندوں پر 53 رنز اور ول جیکس 18 گیندوں پر  39* رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیپال نے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 180 رنز بنائے۔ڈیپیندر سنگھ آئری نے  44 رنز،روہت پودیل نے 39 رنز اورلوکیش بام سمیت دیگر  کھلاڑیوں نے بھی اچھی لڑائی لڑی، لیکن آخری اوور میں انگلش بالر سیم کرن نے   کمال کا دفاع کیا ،نیپال کو آخری اوور میں10 رنز درکار تھے جو پورے نہ ہو سکے۔