ملک اشرف : الیکشن ایکٹ 2022 کے تحت بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستیں، لاہور ہائیکورٹ نےدرخواستیں 12 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کردیں ۔
رجسٹرار آفس نے کیس کو 12 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی ،جسٹس شجاعت علی خان کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور سمیع اللہ کی درخواستوں پر سماعت کریں گے ،کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے 18 جولائی 2023 سے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے،درخواستوں میں پنجاب حکومت ، سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 میں عام شہری کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کی کئی شقیں پارلیمانی نظام سے مطابقت نہیں رکھتیں ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 میں نو منتخب عہدیداروں کے اختیارات کم جبکہ سرکاری افسران کے زیادہ ہیں ، درخواست میں عدالت سے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔