ملک اشرف : پیکا ترمیمی ایکٹ2025 کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں قانون میں کی گئی ترامیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔
درخواست پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر، سیکرٹری پاکستان یونین آف جرنلسٹس رانا عظیم سمیت دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری وزارت داخلہ، صوبہ پنجاب بذریعہ چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ قانون آزادی صحافت پر بڑا حملہ ہے، اور آئین میں دیئے گئے تحفظ کیخلاف ہے۔ یہ افراد کو فیئر ٹرائل کے حق سے بھی محروم کرتا ہے۔ استدعا ہے کہ اس قانون میں کی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔