اساتذہ کے لئے بڑی خوشخبری

Teachers,promotions,City42
کیپشن: class room ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)مرد کالج اساتذہ کی بھی سنی گئی، گریڈ 18 کے 384 اسسٹنٹ پروفیسرز کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گریڈ 18 کے 384 اسسٹنٹ پروفیسرز کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا ، ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشنز نے صوبہ بھر کے کالجز میں تعینات مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی سنیارٹی تفصیلات طلب کر لیں۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکٹز پنجاب نے مراسلے کے ذریعے ڈویژنل ڈائریکٹرز سے ڈیٹا مانگ لیا۔۔مراسلے میں کہا گیا ہے 20 فروری تک سروس اور ڈیٹا ریکارڈ فراہم کیاجائے۔۔ابتدائی طور پر 384 اسسٹنٹ پروفیسرز کے ترقی کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔