خواتین ٹیچرز پر تیندوے کے حملے کی خوفناک ویڈیو

خواتین ٹیچرز پر تیندوے کے حملے کی خوفناک ویڈیو
کیپشن: tiger attack video
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آزاد کشمیر کے جنگلات میں جنگلی حیات کے لیے  حیات تنگ ہونے لگی۔  کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں ایک افسردہ کرنے دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں  تیندوے نے دو خواتین سمیت ایک شخص پر خوفناک حملہ کیا جس کی ویٰڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خوراک کی تلاش میں تیندوا ہٹیاں بالا میں نواحی گاوں سرائی میں پہنچا جہاں ایک گھرمیں موجود ایک خاتون اورمرد کوزخمی کیا،علاقہ مکینوں کے شور مچانے پر تیندوا قریبی جھاڑیوں میں جا چھپا۔یہ واقعہ منگل کی صبح ہٹیاں بالا کے گاؤں سرائی میں پیش آیا جب ایک تیندوا آبادی میں آ گیا اور ایک مقامی شہری کے بقول اس نے ’حملہ کر کے‘ تین افراد کو زخمی کر دیا۔تیندوے کے حملے میں دو خواتین ٹیچرز اور نصیر کیانی نامی ایک شخص بھی زخمی ہوئے ہیں۔
تیندوے کے حملے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون بشریٰ نے کا کہناتھا کہ ’میں صبح  ہیڈ مسٹریس کے ساتھ سکول جا رہی تھی تو پتا چلا کہ وہاں کویہ تیندوا نکل آیا ہے۔‘’میرے ماموں نے کہا کہ یہ شاید زخمی ہے، اس کی تصویر بنا کر محکمہ وائلڈ لائف کو بھیجو، میں نے تصویر بنانے کی کوشش تو تیندوے نے حملہ کر دیا۔ اس دوران میں گر پڑی جس سے مجھے چوٹیں آئیں۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ ’بعد میں لوگوں نے تیندوے کو مار ڈالا اور ہم نے اسے رسیوں سے بندھے ہوئے دیکھا۔‘
ہٹیاں بالا کی ضلعی انتظامیہ نے تیندوے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’وائلڈ لائف ٹیم موقع پر پہنچی تو تیندوا مر چکا تھا۔‘محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ’لوگوں پر حملہ آور ہونے والے تیندوے کو مقامی افراد نے رسیوں کی مدد سے قابو کیا۔ رسیوں سے باندھنے اور گھسیٹنے سے تیندوے کی موت ہوئی۔‘ 

دوسری جانب اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کی چیئرمین رینا سعید خان ستی نے اپنے ٹویٹ میں اس واقعے سے متعلق لکھا کہ ’اسسٹنٹ کمشنر نے اس مقام پر لوگوں کو بھیجا لیکن ان کے بقول ہجوم نے کسی کی بات نہیں سنی۔ وہ اسے ہر صورت میں مارنا چاہتے تھے۔‘

M .SAJID .KHAN

Content Writer