محکمہ تعلیم نے سکولوں کے مانیٹرنگ انڈیکیٹرز میں نرمی کردی

محکمہ تعلیم نے سکولوں کے مانیٹرنگ انڈیکیٹرز میں نرمی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن  نے سرکاری سکولوں کے مانیٹرنگ انڈیکیٹرز میں نرمی کردی،  سرکاری سکولوں  کی مانیٹرنگ رپورٹ ماہانہ نہیں بلکہ سالانہ بنیاد پر جاری کیجائے گی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے مانیٹرنگ انڈیکیٹرز میں نرمی کردی ہے، مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹ کلاس روم میں طلبا کی تعداد کم ہونے پر پرنسپل کوسوال نہیں کرسکیں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن کے اس  فیصلے سے سکول سربراہان پر غیر ضروری دباؤ میں کمی ہوگی۔

مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹ کلاس روم آبزرویشن رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر سکول ایجوکیشن کو جمع کرائیں گے، صرف سکول کی ناقص صورتحال پر مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹ سکول سربراہوں کو پوچھ سکیں گے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مانیٹرنگ انڈیکیٹرز میں نرمی کرنے کا مقصد سکولوں میں معمول کے بحث و تکرار میں کمی لانا ہے۔

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی نااہلی سے سکیل 20 میں پرموٹ ہونے والے سینکڑوں پرنسپلز کی تعیناتیاں لٹک گئیں، متاثرہ پرنسپلز کا کہنا ہےکہ جونیئراور سفارشی لوگوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے، سمری میں سفارشی رکاوٹ ہیں۔

واضح رہے کہ 5 جنوری کو محکمہ سکول ایجوکیشن نےسرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ  کے نئے انڈیکٹیرز جاری کیے تھے جن  کے مطابق تمام کلاسوں کے لیے حاضری کا 92 فیصد ایک ہی انڈیکیٹر ہو گا، حاضری کی طرح طلبا کی برقرایت کا انڈیکیٹر بھی ایک ہی کر دیا گیا  تھا جس کا نئے تعلیمی سال میں طلبا کے داخلے سے موازانہ کیا جا ئے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer