وزیراعلیٰ پنجاب کے ضلع میں رہنے والوں کی سنیُ گئی

وزیراعلیٰ پنجاب کے ضلع میں رہنے والوں کی سنیُ گئی
کیپشن: City42 - CM Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) ایوان وزیر اعلیٰ کی سفارشات کام کر گئیں، محکمہ صحت حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ضلع میں شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے نئی منصوبہ بندی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے ضلع میں شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے نئی منصوبہ بندی کے مطابق 78کروڑ روپےکا لاگت تخمینہ لگایا گیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مںصوبے کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں ایک پائی بھی مختص نہیں کی، لیکن اعلیٰ حکام کی منظوری کے بعد سردار عثمان بزدار کے ضلع ڈی جی خان میں شعبہ صحت کی بہتری کے لیے اضافی فنڈز منظور کرلیے گئے ہیں، جہاں واقع بنیادی صحت مرکز اور موجودہ ہسپتالوں کی بحالی ہوگی۔

حکام کے مطابق زندہ پیر بستی ڈی جی خان میں ڈسپنسری تعمیر کی جائے گی، سول ہسپتال سخی سرور میں طب کی سہولیات کی فراہمی پر 14 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، تونسہ میں ہیلتھ سنٹر کی بحالی اور اپ گریڈیشن پر 19 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ لگے گا، جبکہ دیگر نواحی علاقوں میں دیہی بنیادی مراکز کی بحالی بھی کی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer