لاہور کی فرنیچر مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، 40 دکانیں جل گئیں

لاہور کی فرنیچر مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، 40 دکانیں جل گئیں
City42 - Fire

(سٹی 42) باغوں کے شہر  میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ پیش آیا، مولانا شوکت علی روڈ پر واقع فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے 40 دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کل رات گئے جناح ہسپتال کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 30 سے 40 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ ریسیکو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

دکانداروں کا  کہنا ہےکہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی، ریسکیو ٹیمیں ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچیں جس کی وجہ سے آگ شدت اخیتار کر گئی اور مارکیٹ میں موجود تمام دکانوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔