مسلم لیگ (ق) کو پنجاب میں ایک اور وزارت مل گئی

مسلم لیگ (ق) کو پنجاب میں ایک اور وزارت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر، قذافی بٹ)  حکومت اور اتحادی جماعت ایک پیج پر آگئی۔ مسلم لیگ( ق )کےرکن اسمبلی باؤ رضوان نےوزیرکا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس میں  گورنر پنجاب نے مسلم ق کے رکن اسمبلی باؤ رضوان سے وزیر  کا حلف لے لیا۔حلف برداری کی تقریب میں چوہدری مونس الہی، آئی جی پنجاب پولیس ،وزیرقانون راجہ بشارت،صوبائی وزیرنعمان لنگڑیال اورتحریک انصاف کےسیکرٹری جنرل ارشد داد نے بھی شرکت کی۔

وزیراعلی عثمان بزدار نےباو رضوان کوصوبائی وزرات کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دیتے ہو ئے کہا کہ نئے وزیر عوام کی توقعات پرپورا اتریں گے،باورضوان ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئےسب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

با ؤ رضوان کے حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کے وزرا کی تعداد 36 ہو گئی۔جن میں مسلم لیگ ق کے دو وزیر شامل ہیں،کابینہ کا مجموعی حجم 44 تک پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب نے چودھری مونس الٰہی سے ملاقات کی تھی ، اس موقع پر گورنر پنجاب کی جانب سے (ق) لیگ کو پنجاب میں ایک اور وزارت دینے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ  مسلم لیگ( ق) کے رکن اسمبلی باﺅ رضوان کو وزیر بنایا جائے گا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر عمران خان کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل حل کر یں گے۔ چودھری پرویز الٰہی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اتحادیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی دفعہ اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer