(سعدیہ خان) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے نواز شریف مافیا عدلیہ کے خلاف جو زبان استعمال کر رہا عدلیہ کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں عابد باکسر نے اعتراف کیا کہ شہبازشریف کے کہنے پر قتل کیے، قوم جان چکی کی کہ ماڈل ٹاون قتل کس کے کہنے پر ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے نواز شریف کو چیلنج کیا کہ جہاں چاہیں جلسہ کر لیں اسی مقام پرکئی گنا بڑے جلسے کر کے دیکھائیں گئے, انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ قانون کی بالادستی قائم کرکے امیر اور غریب کے قانون کا فرق ختم کر رہا ہے پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے پنجاب پولیس اورخیبر پختوخان کی پولیس میں فرق سب کو دیکھائی دے رہا کسی بھی کیس میں بے گناہوں کو سزائیں دیں نہ ہی قتل کیا مشال قتل کیس میں ختم نبوت کا کوئی معاملہ نہیں تھاعاصمہ قتل کیس میں صیح ملزمان گرفتار کیے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والے اسحاق ڈار کو جیل میں ہونا چاہیے تھا مگر اس کو سینٹ کا ٹکٹ دے کر سینٹ میں لانے کی کوشش کی جا رہی مزید کہا کہ عابد باکسر نے اعتراف کیا کہ شہبازشریف کے کہنے پر قتل کیے سب جان چکے کہ ماڈل ٹاون کے قتل کس کے کہنے پر کیے۔
عمران خان نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کے سامنے پراپرٹی کیس میں انہوں نے جھوٹ بولا ان پر چوریوں کے پلندے ہیں۔