ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو سے پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات؛عوامی مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا

بلاول بھٹو سے پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات؛عوامی مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات ہوئی ۔

گورنر ہاوس میں ارکان اسمبلی سے ہونے والی ملاقات میں سید علی قاسم گیلانی، مخدوم طاہر رشیدالدین اور سید علی حیدر گیلانی، واصف مظہر ران، اقبال سراج، میاں کامران عبداللہ مرال، سید عامر علی شاہ، سردار غضنفر علی خان لنگاہ، قاضی احمد سعید، حبیب خان گوپانگ، ممتاز علی چانگ، علمدار قریشی، رئیس نبیل احمد، انعام باری، شازیہ عابد، روبینہ نذیر چانڈیہ، نیلم جبار، نرگس فیض ملک اور بصروجی موجود تھے۔

 ملاقات میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے انتخابی حلقوں کے عوامی مسائل اور ان کے حل میں آنے والی مشکلات سے بلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب بھر میں 15 ہزار سے زائد ووٹ لینے والے 70 سے زائد ٹکٹ ہولڈر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سمیت سیاسی امور کے حوالے سے مختلف لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے این اے 185 کے جیالے امیدوار سردار دوست محمد کھوسہ نے ملاقات کی 

ملاقات میں سردار دوست محمد کھوسہ نے اپنے انتخابی حلقے میں ہونے والی دھاندلی کی صورت حال سے  بلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق رکن قومی اسمبلی طارق شبیر میو اور آزاد امیدوار ڈاکٹر عامر علی حسین نے پی پی پی میں شمولیت کے بعد ملاقات کی، دانیال طارق بھی ملاقات میں موجود تھے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی ضلع اٹک کے صدر اشعر حیات خان نے پی پی پی ٹکٹ ہولڈر خرم حیات خان اور سردار ذوالفقار کے ہمراہ ملاقات کی۔اس موقع پر سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کارکنان نے  ملاقات کی ۔ملاقات میں جیالوں کی تجاویز کو سنا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی سیکریٹری جنرل ہمایوں خان، سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن بھی موجود تھے، 

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ڈاکٹر رضوان بھیو، ملک مبشر، احمد گھمن، اویس بیگ، رانا شرافت، شائستہ اسلم، فہد گجر، علی سانول، حسن صفدر،،زینب علی، عثمان اعوان، عثمان پرویز ملک، جبار ناصر، ڈاکٹر ضرار یوسف، علی سانول، زاہدہ انصاری، اظہر عباس، ڈاکٹر اجمل اور میاں نعمان نے ملاقات کی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے لاہور سے پی پی پی ٹکٹ ہولڈرمنظر عباس کھوکھر اور فیاض بھٹی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں لاہور کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔