سٹی 42: ہٹیاں بالا میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی ۔
راجہ فاروق حیدر جہلم ویلی کے علاقہ کھلانہ،چارسدہ جا رہے تھے۔حادثہ میں فاروق حیدر سمیت تمام سوار محفوظ رہے۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی گاڑی کو مخالف سمت سےآنے والے کییری ڈبہ نے ٹکر ماری۔
حادثہ کے باعث فاروق حیدر کی گاڑی بے قابو ہو گئی لیکن سوار اور گاڑی نقصان سے بچ گئی
پیر کے روز سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اپنے حلقہ انتخاب کے علاقہ چارسدہ کھلانہ جا رہے تھے کہ مخالف سمت سےآنے والے کییری ڈبہ سے ان کی گاڑی ٹکرا گئی،تاھم اس حادثہ میں گاڑی میں سوار سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان سمیت تمام افراد محفوظ رہے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App