ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم پر 3 دسمبر کو رائے پور میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ  پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہےہ بھارتی ٹیم نے مقررہ وقت تک 2 اوورز کم پھینکے تھے۔

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر ہر اوور پرکھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے۔بھارتی کپتان کے ایل راہول نے خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا۔

واضح رہے کہ رائے پور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کا 359 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف پورا کرکے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔