ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جدہ ایئرپورٹ پر ایک دن میں مسافروں کا نیا ریکارڈ قائم

 جدہ ایئرپورٹ پر ایک دن میں مسافروں کا نیا ریکارڈ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ ماہ مسافروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2024 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ مسافروں کی تعداد میں 8.6 فیصد جبکہ فلائٹ آپریشن کا تناسب 10.6 فیصد زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزشتہ ماہ نومبر میں مسافروں کی تعداد 4.86 ملین رہی جبکہ 25.9 ہزار فلائٹس یہاں سے آپریٹ کی گئیں۔

ایئرپورٹ آپریشنل ڈیٹا کے مطابق 20 نومبر 2025 کو صرف ایک دن میں سب سے زیادہ مسافر ریکارڈ کیے گئے جن کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار سے زائد بتائی جارہی ہے۔

کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو گزشتہ 11 ماہ میں استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد 48 ملین رہی جو گزشتہ برس اسی عرصے کے مقابلے میں 8.9 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مجموعی پروازیں 2 لاکھ 73 ہزار سے زیادہ تھیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 8.2 فیصد اضافی ہیں۔

واضح رہے کہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 2024 میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا تھا، سعودی ایئرپورٹس میں سب سے زیادہ 94.1 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کیں۔

مملکت کی قومی سیاحت کی حکمت عملی کا مقصد 2030 تک 150 ملین سیاحوں کو راغب کرنا اور جی ڈی پی میں سیاحتی شعبے کا حصہ 6 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنا ہے۔