ویب ڈیسک : سندھ ہائی کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے تمام بینچز اور سرکٹ کورٹس میں 26 دسمبر سے 9 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔ تعطیلات کے دوران اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت جاری رہے گی، تعطیلات کے دوران عدالتی اوقات پیر تا جمعرات صبح 9:30 سے دوپہر 1 بجے تک ہونگے جبکہ جمعے کو عدالتی اوقات صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ہونگے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عدالتی عملہ 26 دسمبر سے 3 جنوری کے دوران چار دن کی چھٹی لے سکتا ہے، عدالتی عملے کی چھٹیاں ان کے کام کی تکمیل سے مشروط ہوں گی۔