ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے خلاف درخواست،جواب طلب

موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے خلاف درخواست،جواب طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے خلاف درخواست،ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سمیت فریقین سے 22 دسمبر کو جواب طلب کرلیا ۔

جسٹس فاروق حیدر نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی ،درخواستگزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت پنجاب نے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے ذریعے ایسے اقدامات متعارف کروائے جو شہریوں کے بنیادی حقوق سے متصادم ہیں ،ترمیم شدہ قوانین عوام کیلئےغیرضروری سختیاں پیدا کرتے ہیں ،حکومتی اقدام شفاف قانون سازی کے تقاضے پورے کیے بغیر عمل میں لایا گیا،درخواستگزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت موٹر وہیکل آرڈیننس میں کی گئی متنازع ترمیم کو غیرقانونی قرار دے کر کالعدم قرار دے ۔
 

Ansa Awais

Content Writer