ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق درخواست ،رپورٹ طلب

 اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق درخواست ،رپورٹ طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق درخواست کی بحالی کے لیے دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین سے 22 دسمبر کو رپورٹ طلب کرلی.

 جسٹس فاروق حیدر نے انٹرنیشنل لائرز کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق سے متعلق اصل درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج ہوئی تھی، جسے بحال کیا جانا ضروری ہے۔ وکیل نے عدالت سے درخواست کی بحالی کی استدعا کی۔عدالت نے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور دیگر متعلقہ فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے تمام فریقین کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer