ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ کبڈی ورلڈ کپ پہلا سیمی فائنل، پاکستان نے بھارت کو بچھاڑ دیا

نیوزی لینڈ کبڈی ورلڈ کپ پہلا سیمی فائنل، پاکستان نے بھارت کو بچھاڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کبڈی ورلڈ کپ 2025 پہلا سیمی فائنل گزشتہ روز کھیلا گیا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کو دھول چٹا دی۔

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 39-38 سے شکست دے کر فائنل میں شاندار انداز میں رسائی حاصل کی، پورے میچ میں دونوں ٹیموں نے زبردست کھیل پیش کیا مگر آخری لمحات میں پاکستان نے ہمت، جذبے اور اسکل کے ساتھ فیصلہ اپنے نام کیا۔

جیت کا تناسب پاکستان 39 - انڈیا 38 رہا، پاکستان کبڈی ٹیم کی اس تاریخی کامیابی پر  پاکستانی عوام کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارگردگی کا سراہا جارہا ہے۔