ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر کے سکولوں کیلئے نئی ایس او پیز، عملدرآمد کا حکم

پنجاب بھر کے سکولوں کیلئے نئی ایس او پیز، عملدرآمد کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض: پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکولز کے لئے سکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم، سکولز میں 8 فٹ بلند باونڈری اور خاردار تاریں لگانا لازمی قرار۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی خطرات کے پیش نظر تمام سکولز میں سکیورٹی گارڈز، سی سی ٹی وی کیمرے اور ویب کیمز لازمی قرار دے دیا گیا، داخلے پر میٹل ڈیٹیکٹرز اور پینک بٹن کی تنصیب لازمی کی جائے، سکولز کے داخلی دروازوں پر سٹاف کی نگرانی اور سکیورٹی سٹاف کی موجودگی لازمی ہوگی۔

معمول کے دنوں میں صرف ایک گیٹ استعمال کرنے کی پابندی، ون ون ٹوٹو ، سول ڈیفنس کے ساتھ ایمرجنسی موک ایکسرسائز کا حکم دیا گیا۔

طالبعلموں کے ایمرجنسی خارجی راستے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، اہم نمبرز پرنسپل آفس اور اسٹاف رومز میں آویزاں اور ریزروائرز لازمی لگائی جائے، اسپیشل برانچ سے سکیورٹی کلیئرنس بھی لازمی لی جائے۔