ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی ڈی نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور کو بڑی تباہی سے بچالیا ، را کے 12 دہشتگرد گرفتار  

سی ٹی ڈی نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور کو بڑی تباہی سے بچالیا ، را کے 12 دہشتگرد گرفتار  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری )سی ٹی ڈی نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور کو بڑی تباہی سے بچالیا،سی ٹی ڈی نے را کے 12 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

  تفصیلات کے  مطابق  سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے 12 دہشت گرد بھاری مقدار میں اسلحہ بارودی مواد ڈیٹونیٹر، ائی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر کیا۔  
گرفتار را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں ویڈیو لوکیشن بھی برآمد کر لی گئی ۔

 فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔  
فیصل آباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔  

 لاہور سے گرفتار را کے دہشت گردوں میں سکھ دیپ سنگھ، عظمت ،فیضان، نبیل.ابرار ،عثمان ،سرفراز جب کہ فیصل اباد سے دانش شامل ہے. 
بہاولپور سے گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں میں رجب،ہاشم ،ثاقب اور عارف شامل ہیں ۔  
سی ٹی ڈی پنجاب نے عادل نامی ایک فیس بک آئی ڈی جو کہ انڈیا میں را اپریٹ کر رہی تھی کی مدد سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ 
فتنہ الہندوستان کا دہشت سکدیپ سنگھ پیدائشی کرسچن تھا جس نے کچھ عرصہ قبل اپنا مذہب تبدیل کیا ۔ 
گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو بھارتی دہشت گرد ایجنسی را سے بھاری فنڈنگ بھی کی جاتی تھی ۔ 
فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے
دہشت گردوں کے قبضے سے  ائی ای ڈی بم 7،ڈیٹونیٹر 2،حفاظتی فیوز وائر 102 فٹ ،موبائل نقدی اور اسلحہ برامد کیا ہے ۔