ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی ناردرن گیس کمپنی کا گھریلو صارفین کے لئے اہم اعلان

سوئی ناردرن گیس کمپنی کا گھریلو صارفین کے لئے اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی سی) نے سردیوں میں گیس کی فراہمی کے حوالے سے شہریوں کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔

 ایس این جی سی نے یہ بھی واضح کیا کہ کمپریسر کے استعمال کی وجہ سے گیس کی فراہمی میں تعطل آتا ہے۔ تاہم، اس بار سسٹم میں گیس کی وافر مقدار ہونے کی وجہ سے سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی ہے۔

پاکستان میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی گیس کے دباؤ میں کمی کی شکایات میں اضافہ ہو جاتا ہے، اور سب سے زیادہ گھریلو صارفین اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ گیس کی کمی کے باعث نہ صرف ناشتہ اور کھانا وقت پر نہیں ملتا، بلکہ نہانے کے لیے گرم پانی اور گھر کو گرم کرنے کے لیے گیس ہیٹر بھی دستیاب نہیں ہوتے۔

اس صورت حال سے بچنے کے لیے بہت سے صارفین غیر قانونی طور پر کمپریسر استعمال کرتے ہیں، جو پائپ لائن سے اضافی گیس کھینچ کر ان کے گھروں تک پہنچا دیتا ہے۔ یہ کمپریسر ایک الیکٹریکل ڈیوائس ہوتا ہے جو گیس کو اپنی طرف کھینچ کر چولہے، گیزر یا ہیٹر تک پہنچاتا ہے۔

کمپریسر کا استعمال نہ صرف گیس کے بل میں اضافے کا باعث بنتا ہے، بلکہ یہ انسانی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔ اس کے استعمال سے گھروں میں گیس بھر جانے، آگ لگنے یا دھماکوں جیسے حادثات ہو سکتے ہیں، جو جانی و مالی نقصان کا سبب بنتے ہیں۔

ایس این جی سی نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ کمپریسر کا استعمال نہ کریں، کیونکہ یہ نہ صرف گیس کے بل میں اضافہ کرتا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں ہونے والے حادثات بھی سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔