فیصل واؤڈا سینیٹ کی نشست پر بحال

faisal vawda,Senate seat,City42
کیپشن: Faisal vawda,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)الیکشن کمشن نے فیصل واؤڈا کی سینیٹ کی نشست خالی ہونیکا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔

 الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں واپس لیا،فیصل واؤڈا سندھ کی جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہونیکا 10مارچ 2021کا نو ٹیفکیشن بحال  ہوگیا۔

فیصل واؤڈا بحالی کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سینیٹ کی نشست سےاستعفا دے سکیں گے۔الیکشن کمشن نے نثار کھوڑو کی سینیٹ کی نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ فیصل واؤڈا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونیوالی نشست پر انتخاب کروایا جائیگا ۔