ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان ہوگیا

9 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان ہوگیا
کیپشن: Holiday
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میرپور آزادکشمیر ڈویژن میں تدریسی عملے کی الیکشن ڈیوٹی ہونے کے باعث کل تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق میرپور آزادکشمیر ڈویژن میں کل 9 دسمبر کو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا فیصلہ کرلیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تدریسی عملےکی الیکشن ڈیوٹی ہونے کے باعث تعطیل کافیصلہ کیا گیا ہے۔

 خیال رہے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں میرپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں پولنگ جاری ہے۔میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں ووٹنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، ساڑھے بارہ لاکھ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

 میرپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں ضلع کونسلزکی ایک سو سولہ نشستیں ہیں، جن پرسات سو ستاسی امیدوارمیدان میں ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر