(ویب ڈیسک)بازار میں سٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر خاتون کو آگ لگادی گئی۔پولیس نے ملزموں کا حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ سرگودھا کے منگل بازار میں پیش آیا جہاں ملزمان نے منگل بازار میں سٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر خاتون کو آگ لگادی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے خاتون سے سٹال لگانے پر زبردستی پیسے مانگے جس سے انکار پر ملزمان نے آگ لگائی، واقعہ کے بعد خاتون کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق 45 سالہ خاتون نورن بی بی کے جسم کا 65 فیصد حصہ جل چکا ہے، خاتون کو تشویش ناک حالت میں لاہور جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کو بیان دیتے خاتون کا کہناتھا کہ ملزموں نےاس پر تیل چھڑک کر آگ لگائی،متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ منگل بازار میں سٹال لگانے کے بااثر لوگ زبردستی پیسے لیتے ہیں۔