ویب ڈیسک:وفاقی تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں وزارت تعلیم، وفاقی تعلیمی بورڈ اور ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔ طاہرہ گل نامی خاتون نے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جس میں موقف اپنایا کہ آئین پاکستان کے مطابق پانچ سے سولہ سال تک تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں بچوں کو اس بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔
وزارت تعلیم کے پالیسی بیان کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں کے اساتذہ ہڑتال پر ہیں،یہ تمام صورتحال پاکستان کی مہذب معاشرہ ہونے کا امیج تباہ کر رہی ہے، فریقین کو سکولز کھولنے کی درخواست کی لیکن بےسود رہی۔ سپریم کورٹ بھی اپنے احکامات میں تعلیم کو ترقی کی بنیاد قرار دے چکی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو سکولز کھولنے کا حکم دے۔