ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزرا کے قلمدان پھر سے تبدیل کرنے پر غور

punjab cabinet
کیپشن: punjab cabinet
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب حکومت کا وزرا کے قلمدان پھر سے تبدیل کرنے پر غور ۔اس بار پنجاب حکومت اتحادی جماعت کے وزیر کا قلمدان تبدیل کرے گی ۔مسلم لیگ (ق) کےرکن  صوبائی اسمبلی باؤ رضوان سے وزیر ماحولیات کا قلمدان واپس لینے کا امکان ۔
 پنجاب حکومت کی  جانب سے وزرا کے قلمدان میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس بار اتحادی جماعت سے صوبائی وزیر ماحولیات باؤ محمد رضوان کا قلمدان تبدیل کیا جائے گا ۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر ماحولیات کا قلمدان اب کسی متحرک وزیر کو دیا جائےگا ۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم پاکستان ماحولیاتی اور موسمی تبدیلیوں پر کسی متحرک وزیر کو یہ ذمہ داری دینا چاہتے ہیں  اور باؤ رضوان کی وزرات میں تبدیلی کیلئے مسلم لیگ ق کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔وزیر ماحولیات کیلئے  پنجاب حکومت وزیراعظم پاکستان کو چند نام تجویز کرے گی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نئے وزیر ماحولیات کے قلمدان کی ذمہ داری کسی اور وزیر کو دینے کی منظوری دیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ باؤ محمد رضوان کو بھی کسی اور محکمے کا قلمدان دیا جائے گا۔