(سٹی 42)اب جلسہ کرکے دکھاؤ، انتظامیہ نےمینارپاکستان گراؤنڈ میں پانی چھوڑ دیا۔
حکومت کی جانب سے 13 دسمبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کو رولنے کیلئے مینارِپاکستان میں پانی چھوڑ دیا۔ اطلاع ملتےمسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین اور دیگر رہنماؤں نےجلسہ گاہ کا دورہ کرکے گراؤنڈ سے پانی نکالنےکابیڑہ اٹھالیا۔
مینار پاکستان کی گراونڈ میں پانی چھوڑنے پرمریم نواز نے ٹویٹ کیا ہے کہ حکومت کے پاؤں اکھڑگئے ہیں اورجان نکل چکی ہے۔ یہ نا صرف تابعدارخان کا خوف ہے بلکہ حکومت ختم ہونے کا یقین ہے۔ وہ جانتا ہے وہ جا رہا ہے۔ انشاءاللّہ جلسہ بھی ہو گا اورحکومت گھربھی جائے گی۔ باقی انتظار کیجیے۔
حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں اور جان نکل چکی ہے۔ یہ نا صرف تابعدار خان کا خوف ہے بلکہ حکومت ختم ہونے کا یقین ہے۔ وہ جانتا ہے وہ جا رہا ہے۔ انشاءاللّہ جلسہ بھی ہو گا اور حکومت گھر بھی جائے گی۔ باقی انتظار کیجیے ! pic.twitter.com/O9ihcPTygm
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 8, 2020
رہنما مسلم لیگ ن پرویز رشید نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان گراؤنڈ کو تالاب بنایا جا رہا ہے ، ایک جلسہ سے خوفزدہ حکمرانوں کیلئے چلو بھر پانی ہی کافی ہوتا ہے۔
مینار پاکستان پر ،جلسہ روکنے کے لۓ ،پانی چھوڑ کے اسے تالاب بنایا جا رہا ہے ، ایک جلسہ سے خوفزدہ حکمرانوں کو چلو بھر پانی ہی ڈوبنے کے لۓ کافی ہوتا ہے
— Pervaiz Rashid (@SenPervaizRd) December 8, 2020