مہنگائی کا طوفان روکنے کیلئے پنجاب حکومت سامنے آگئی

مہنگائی کا طوفان روکنے کیلئے پنجاب حکومت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لے لیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں اور مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کریں۔ دن بہ دن قیمتوں میں ہونے والے اضافے نے شہریوں کو ہلکان کر دیا ۔عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں ۔

پنجاب حکومت نے محکمہ زراعت کو سبزیوں ، محکمہ لائیو سٹاک کو گوشت کی قیمتیں ، سپلائی چیک کرنے،محکمہ خوراک کو گندم اور آٹے کی قیمتوں کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کردی۔تمام سبزی منڈیوں کی چیکنگ کے لئے پرائس  کنٹرول مجسٹریٹ کو ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔