ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک وارڈنز کیلئے زبردست خوشخبری۔۔

ٹریفک وارڈنز کیلئے زبردست خوشخبری۔۔
کیپشن: City42-Traffic Wardens Upper Class Course
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) ٹریفک وارڈنز کی بالآخر سنی گئی ۔پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں ٹریفک وارڈنز کو محکمانہ ترقی کے لیے اپر کلاس کورس کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پنجاب خرم شکور نے مراسلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں ٹریفک وارڈنز کو محکمانہ ترقی کے لیے اپر کلاس کورس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے لئے ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پنجاب خرم شکور نے مراسلہ بھی جاری کردیا ۔

مراسلے کے مطابق لاہور کے50 ٹریفک وارڈنز اپر کلاس کورس میں حصہ لیں گے جبکہ فیصل آباد کے 15 ٹریفک وارڈنز کو کورس کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ کے 6،راولپنڈی کے 15،ملتان کے 10 وارڈنز کورس کے لیے منتخب کئے گئے ہیں ۔

ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر پنجاب کی جانب سے پانچوں اضلاع کے چیف ٹریفک آفیسرز کو ٹریفک وارڈنز کو ریلیو کرنے کا حکم دیا گیا ۔

Sughra Afzal

Content Writer