ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فنڈز کی کمی؛ لاہور میں میٹرو بس سروسز بند کرنے کا اعلان

فنڈز کی کمی؛ لاہور میں میٹرو بس سروسز بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب حکومت کے پاس فنڈز کی کمی  ہوگئی ۔ میٹرو بسز چلانے والی کمپنی کو فیول فنڈز کی عدم فراہمی  پر بڑا فیصلہ سامنے آگیا ۔
میٹرو بس سروس کے آپریٹر VEDA نے فنڈز کی عدم فراہمی پر 11 اگست سے لاہور میں میٹرو بس سروسز بند کا اعلان کر دیا۔ویڈا کمپنی نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو معاملے کی حساس نوعیت پر مراسلہ لکھ دیا۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کورٹ ڈائریکشن کے باوجود فیول کی سپلائی کا معاملہ حل نہ کیا۔

مراسلے میں کہا گیا ۔ میٹرو بس کی بندش پر شہریوں کو درپیش آنے والی مشکلات کی ذمہ دار ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ہوگی ۔