ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عارف والا : جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، بہترین سجاوٹ پر نقد انعامات کا اعلان

عارف والا : جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، بہترین سجاوٹ پر نقد انعامات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاداحمد:عارف والا میں 14 اگست یومِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے شہر بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

 بازاروں میں سجاوٹی اشیاء کے اسٹالز پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے اور ہر عمر کے افراد سبز ہلالی پرچم، جھنڈیاں اور دیگر سجاوٹی سامان کی خریداری میں مصروف ہیں۔

انتظامیہ نے بھی جشن آزادی کی مناسبت سے گھروں اور دکانوں کو خوبصورت انداز میں سجانے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔