ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:ٹریفک کے دو مختلف  حادثات میں سات سالہ بچی اور موٹرسائیکل سوار جاں بحق

لاہور:ٹریفک کے دو مختلف  حادثات میں سات سالہ بچی اور موٹرسائیکل سوار جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور کے دو مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں سات سالہ بچی اور ایک  موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 6 میں دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں 30 سالہ رضا شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دوسرے واقعے میں شاہدرہ میں تیز رفتار ٹرک نے سڑک عبور کرتی 7 سالہ بچی کو کچل دیا، حادثے کے نتیجے میں بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 7 سالہ عائزہ صابر کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے کارروائی شروع کر دی، جبکہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔