سٹی 42: لاہورایئرپورٹ پرمنشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
بنکاک سے آنے والے غیرملکی مسافر کے سامان سے 15 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی ، غیر ملکی باشندہ تھائی ایئرلائن کی پرواز سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا،کلکٹر کسٹم ایئرپورٹس طاہر حبیب چیمہ کی خفیہ اطلاع پر مشکوک مسافر کی ریکی کی گئی،کسٹم حکام کے مطابق مشکوک مسافر بین الاقوامی آمد کے گرین چینل سے سامان کے بغیر گزر گیا ،مشکوک مسافر کچھ دیر بعد سامان لینے کیلئے انٹرنیشنل ارائیول ہال میں واپس پہنچا،کسٹم ٹیم نے سامان کی تلاشی لی تو 3 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیات کی منشیات برآمد ہوئی،کسٹم ٹیم نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے دیگرساتھیوں کی تلاش شروع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App