ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل نے پاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران بھارت کی مدد کرنے کا اعتراف کرلیا

Russian S400 Air Defence System, Pakistan India war, Pakistan's Operation Bunyanun Marsoos, India's Operation Sindhur
کیپشن: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی بھارتی ایلچی کے ساتھ ملاقات کی یہ فائل سکرین گریب  ایکس پر موجود ایک ویڈیو سے لی گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل نے مئی 2025 میں پاکستان پر بلا اشتعال جارحانہ حملے کے دوران ہندوستان کو فوجی مدد فراہم کی تھی۔

اپریل میں آپریشن پہلگام واقعے کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد  6 مئی کی شب بھارت نے پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر مساجد اور سویلین عمارتوں پر بزدلہ حملے کئے تھے۔

بھارتی نیوز آؤٹ لیٹ این ڈی ٹی وی ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو نے تصدیق کی کہ اسرائیل نے بھارت کو جدید ہتھیار فراہم کیے، جن میں بارک 8 میزائل اور ہارپی ڈرون شامل ہیں، ان ہتھیاروں کو بھارتی فوج نے پاکستان پر حملے کے دوران استعمال کیا تھا۔

نیتن یاہو کے مطابق اسرائیل کے  میزائلوں اور ڈرونز نے میدان جنگ میں "بہترین" کارکردگی کا مظاہرہ کیا  اوراسرائیل کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی کامیاب آزمائش ہوئی۔

بھارت کا ایس400ائیرڈیفینس سسٹم اسرائیل نے فراہم کیا؟

انڈین نیوز آؤٹ لیٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اس اعتراف میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل کے ہتھیاروں کے علاوہ بھارت نے پاکستان کے خلاف کارروائیوں کے دوران روسی ساختہ S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم بھی تعینات کیا۔ اس مہنگے ائیر ڈیفینس سسٹم کو پاکستان نے 10 مئی کی صبح  بھارت کے دوسری بار جارحانہ حملے کے جواب میں آپریشن بنیانن مرصوص کے دوران تباہ کر دیا تھا جس کے بعد پاکستانی سرحدوں سے دہلی تک بھارت کی فضا پر پاکستان کا عملی کنٹرول ہو گیا تھا۔

  اسرائیلی ساختہ ہارپی ڈرون کو  پاکستان کے ریڈار سسٹم کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا، جب کہ باراک 8 میزائل نے بھارت کے  فضائی دفاع میں کردار ادا کیا۔بھارتی نیوز آؤٹ لیٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا، اسرائیل اور بھارت کے فوجی تعاون کے باوجود پاکستان کا ردعمل زبردست ثابت ہوا۔ پاکستان نے جدید دفاعی حکمت عملیوں اور ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ہندوستان کی جارحانہ کوششوں کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا اور اس کے عزائم کو ناکام بنایا۔

یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان، بھارت اور اسرائیل کے درمیان تناؤ شدید بین الاقوامی جانچ پڑتال کی زد میں ہے۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ نیتن یاہو کا یہ بیان اسرائیل اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی اتحاد کو نمایاں کرتا ہے، جو خطے میں طاقت کی حرکیات پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔