ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے سٹی اراضی نوٹیفکیشن کا اجرا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ایل ڈی اے سٹی اراضی نوٹیفکیشن کا اجرا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ایل ڈی اے سٹی اراضی نوٹیفکیشن کا اجرا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ، عدالت نے ایل ڈی اے کو درخواست گزاروں کی زمین ایکوائر کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت، ایل ڈی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
 جسٹس خالد اسحاق نے شہری فضل دین سمیت 12 درخواست گزاروں کی پٹیشن پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ وہ ایل ڈی اے سٹی کے علاقے میں زمین کے مالکان ہیں۔ حکومت نے 2011 میں زمین ایکوائر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، لیکن 14 سال بعد دوبارہ اسی نوٹیفکیشن کا تصحیح شدہ ورژن جاری کر دیا گیا۔درخواست گزاروں کے مطابق 2011 میں زمین کی قیمت کم تھی، جبکہ اب زیادہ ہے، مگر تصحیح شدہ نوٹیفکیشن میں پرانے ریٹ ہی لاگو کیے گئے ہیں۔ انہوں نے عدالت سے 2025 میں جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

Ansa Awais

Content Writer