ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے تین ملزمان کی سی سی ڈی کے ممکنہ پولیس مقابلے کیخلاف درخواستیں نمٹا دیں

لاہور ہائیکورٹ نے تین ملزمان کی سی سی ڈی کے ممکنہ پولیس مقابلے کیخلاف درخواستیں نمٹا دیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے تین ملزمان کی سی سی ڈی کے ممکنہ پولیس مقابلے کیخلاف درخواستیں نمٹا دیں،عدالت نے سی سی ڈی کو ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے پٹیشنیں نمٹادیں۔

جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے شہری رسول بی بی ، غلام علی کی درخواستوں پر سماعت کی ،ایس پی سی سی ڈی ناصر عباس پنجوتا پیش ہوئے، درخواست گزاروں کے وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ
سی سی ڈی پولیس نے درخواست گزاروں کے قریبی رشتہ داروں کو گرفتار کیا ، خدشہ ہے ، سی سی ڈی ، ملزمان کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کردے گی، پنجاب حکومت کے وکیل نے سی سی ڈی جانب سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے مقدمات درج ہونے کے باعث انہیں گرفتار کیا ، ایس پی ، متعلقہ مجسٹریٹس سے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لیا ہوا ہے، سی سی ڈی ، ملزمان سے تفتیش کررہی ہے، ایس پی ، عدالت نے درخواست گزاروں کو متعلق فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

Ansa Awais

Content Writer