ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ سے پنجاب حکومت کو بڑا ریلیف مل گیا

لاہور ہائیکورٹ سے پنجاب حکومت کو بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو بڑا ریلیف دے دیا ، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا)  میں پراسیکیوٹرز کی بھرتیوں کے خلاف درخواست خارج کردی .

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) میں پراسیکیوٹرز کی بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست کو ابتدائی سماعت پر ہی خارج کر دیا ہے۔ جسٹس راحیل کامران شیخ نے محمد زبیر عاشق ایڈوکیٹ کی درخواست پر حکم سنایا۔درخواست گزار نے پیرا میں پراسیکیوٹرز کی بھرتیوں کے طریقہ کار کو چیلنج کیا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ بھرتیاں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کے خلاف کی گئیں۔
، پنجاب حکومت کے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد عثمان خان نے عدالت کو بتایا کہ پیرا کے پاس خود سے پراسیکیوٹرز کی بھرتی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کنٹریکٹ پوسٹیں ہیں جن کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کو شامل کرنا لازمی نہیں۔ لاء افسر محمد عثمان خان کے مطابق، پی پی ایس سی کو بھرتیوں کے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے معاملہ بھیجا گیا تھا، مگر درخواست گزار کی عدالت میں آمد 30 جولائی کو ہوئی جبکہ پی پی ایس سی نے 27 جولائی کو ہی تحریری امتحان مکمل کر لیا تھا۔ اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عثمان خان نے بتایا کہ پی پی ایس سی نے 2334 امیدواروں میں سے 610 امیدواروں کو تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیا تھا۔ جبکہ پیرا نے خود اشتہار جاری کیا اور امیدواروں کو تحریری امتحان اور انٹرویوز کے لیے پی پی ایس سی کو بھیجا تھا۔
،درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ پیرا میں پراسیکیوٹرز کی بھرتیاں روک دی جائیں، تاہم عدالت نے درخواست کو ابتدائی مرحلے پر خارج کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو بڑا ریلیف دیا۔
، لاہور ہائیکورٹ کا یہ فیصلہ پنجاب حکومت اور پیرا کے لیے اہم ہے کیونکہ اس سے ان کے بھرتی کے طریقہ کار کو عدالت میں تحفظ ملا ہے۔ عدالت نے پیرا کے خود مختار اختیار اور پی پی ایس سی کے کردار کو تسلیم کیا، جس سے بھرتیوں کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کے تقاضے بھی پورے ہوتے نظر آتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer