ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف یورالوجسٹ ڈاکٹر شبیر حسین کی شوکاز نوٹس چیلنج، فیصلہ محفوظ

معروف یورالوجسٹ ڈاکٹر شبیر حسین کی شوکاز نوٹس چیلنج، فیصلہ محفوظ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں معروف یورالوجسٹ ڈاکٹر شبیر حسین کی شوکاز نوٹس چیلنج،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا.

لاہور ہائیکورٹ نے معروف یورالوجسٹ ڈاکٹر شبیر حسین کی جانب سے محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ شوکاز نوٹس کو چیلنج کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس خالد اسحاق نے کیس کی سماعت کی اور درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔درخواست گزار ڈاکٹر شبیر حسین کے وکیل کا موقف تھا کہ انہیں مبینہ کرپشن کے الزامات پر متعدد انکوائریوں میں ملوث کیا گیا ہے، جبکہ سپیشل سیکرٹری صحت نے ان کو برطرفی کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔ درخواست میں یہ استدعا کی گئی کہ سپیشل سیکرٹری صحت کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اختیار نہیں تھا، اس لیے اس نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے، پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا تاہم عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer