ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکان کا کرایہ بڑھانے پر تنقید، برطانوی وزیر روشن آرا علی عہدے سے مستعفی

مکان کا کرایہ بڑھانے پر تنقید، برطانوی وزیر روشن آرا علی عہدے سے مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:برطانیہ کی وزیر برائے بے گھر افراد روشن آرا علی نے اپنے ذاتی مکان کا کرایہ بڑھانے پر ہونے والی شدید عوامی اور سیاسی تنقید کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روشن آرا علی کا استعفیٰ ایک نجی پراپرٹی معاملے کے بعد سامنے آیا جس نے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روشن آرا علی نے اپنی ذاتی رہائشی جائیداد کا کرایہ 700 پاؤنڈ ماہانہ بڑھایا، جس کے بعد انہیں فلاحی اداروں اور حزبِ اختلاف کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ تنقید کرنے والوں کا مؤقف تھا کہ ایک ایسی وزیر جس کا قلمدان بے گھر افراد کے مسائل سے متعلق ہو، اس کا ذاتی طور پر کرایہ بڑھانا اخلاقی تضاد کے مترادف ہے۔

بنگلہ دیشی نژاد روشن آرا علی نے استعفے کو ایک مشکل مگر ضروری فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا میں نہیں چاہتی کہ میرے ذاتی معاملات حکومت کے اہم اور پُرعزم کام میں رکاوٹ بنیں۔ میں نے ہمیشہ قانونی تقاضوں کی مکمل پیروی کی ہے۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے روشن آرا علی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا روشن آرا علی نے بے گھری کے مسئلے پر مؤثر کام کیا۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی جماعت اور حلقے کی خدمت جاری رکھیں گی۔