5کروڑ روپے تاوان کیلیے 12سالہ بچی کو اغواء کرنیوالے 5ملزمان گرفتار

5کروڑ روپے تاوان کیلیے 12سالہ بچی کو اغواء کرنیوالے 5ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برکی میں 5کروڑ روپے تاوان کے لیے 12سالہ بچی کو اغواء کرنیوالے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزمان 12سالہ عائم فاطمہ کو اغواء کر کے والدین سے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے، گرفتار4ملزمان میں عدیل مشتاق، عثمان، نعمان اور عثمان طارق شامل ہیں۔

اغواء برائے تاوان کی واردات کا ماسٹر مائنڈ عدیل مشتاق بچی کا محلے دار ہے۔ ملزمان نے بچی کو گلی سے اغواء کیا اور بے ہوش کر کے بوری میں بند کر دیا۔ انویسٹی گیشن پولیس شمالی چھاؤنی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ 

ملزمان سے اغواء کی واردات میں استعمال ہونیوالی کرولا کار، میڈیسن، انجیکشن اور اسلحہ برآمد ہوا۔