بیدیاں روڈ ؛ بھینسوں کو نہلاتے ہوئے 3 بچے نہر میں ڈوب گئے

 بیدیاں روڈ ؛ بھینسوں کو نہلاتے ہوئے 3 بچے نہر میں ڈوب گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : بیدیاں روڈ پر سوہاڑہ گاؤں کے قریب 3  بچے بھینسوں کو نہلاتے ہوئے نہر میں ڈوب گئے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق تینوں بچے بھینسوں کو نہلاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، امدادی ٹیموں نے تینوں بچوں کو مردہ حالت میں نکال لیا۔ متوفین میں 9 سالہ رؤف، 10 سالہ علی حیدر اور 12 سالہ ابوبکر شامل ہیں۔ 

ریسکیو حکام نے تینوں بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔ 

دوسری جانب بیدیاں روڈ پر کیر کلاں سٹاپ کے قریب نہر سے ایک اور لاش ملی۔ اس حوالے سے  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاش 50 سالہ شخص کی ہے، لاش کی شناخت نہ ہو سکی۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش نکال لی اور قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دی۔