وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ثمرقند میں امام بخاری کے روضہ پر حاضری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ازبکستان کے شہر  ثمرقند میں واقع امام بخاریؒ کے مزار پر حاضری دی،فاتحہ خوانی اور ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے دعا کی۔


وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وفد کے ہمراہ امام بخاریؒ کے مزار پر حاضری دی۔پ اکستان کی سالمیت، استحکام، امن اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی ۔ مزار امام بخاریؒ کمپلیکس کے منتظم نے دعاکرائی اور تلاوت قرآن پاک پیش کی ۔ محسن نقوی اور وفد نے امام بخاری ؒ میموریل کمپلیکس کا دورہ کیا اور تزئین وآرائش کے کام کا معائنہ کیا ۔

محسن نقوی کا کہنا تھا امام بخاری ؒ اور دیگر صوفیا و علماء ازبکستان اور پاکستان کامشترکہ اثاثہ ہیں۔ امام بخاری ؒ میموریل کمپلیکس کا فن تعمیر دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ محسن نقوی نے ازبک طرز تعمیر کوسراہا۔خوبصورت ٹائلوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،گوہر اعجاز ۔ فواد مختار۔ شاہد ستار اور وفد کے دیگر ارکان بھی ہمراہ تھے۔

امام بخاریؒ کے روضہ پر وزیراعلیٰ کی حاضری کے بعد پنجاب کے وزیر اطلاعات عامر میر نے ایک وڈیو کلپ اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے پوسٹ کی۔