بالی ووڈ ہدایتکار انوراگ کشپ کا اکشے کمار سے متعلق بڑا انکشاف

اکشے کمار،بالی ووڈ،تاپسی پنوں، ہدایتکار،انوراگ کشپ،سٹی42
کیپشن: Akshay kumar,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں اور انوراگ کشپ اپنی فلم ’دوبارہ‘ کی تشہر میں مصروف ہیں، اس دوران انٹرویو میں اداکارہ نے اکشے کمار سے اپنا موازنہ کیا۔

تاپسی پنوں نے  شکوہ کیا وہ بھی اکشے کمار کی طرح بہت سی فلمیں کر رہی ہیں  لیکن انہیں اکشے کی طرح یکساں چیک نہیں ملتے ۔ انوراگ کشپ نے انکشاف کیا کہ اکشے کمار اس وقت دنیا کے چھٹے امیر ترین اداکار ہیں۔فلم دوبارہ 19 اگست کو سینما گھروں کی زنیت بنے گی، فلم کے ہدایت کار انوراگ کشپ ہیں جبکہ اسے ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے۔

انٹرویو کے دوران تاپسی سے پوچھا گیا کہ ایک ٹوئٹ میں کسی نے انہیں لیڈی اکشے کمار کہا گیا تھا، جو بہت ساری فلمیں کررہی ہے۔

اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ میں اس تعریف کو عاجزی کے ساتھ اُس وقت قبول کرلوں گی، جب ہمارا پے چیک یکساں ہوجائے گا، براہ کرم تب تک ایسا نہ کریں۔